Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

دماغ کی رگ کب پھٹتی ہے؟ 12 خطرناک ابتدائی علامات سامنے آگئیں

کراچی (اوصاف نیوز)ماہرینِ صحت کے مطابق دماغ کی رگ پھٹنے، جسے طبی زبان میں برین ہیمرج یا ہیمرجک اسٹروک کہا جاتا ہے، ایک انتہائی خطرناک طبی حالت ہے جو اچانک پیش آ سکتی ہے۔ یہ عموماً ہائی بلڈ پریشر، دماغی شریان کی کمزوری (اینوریزم)، سر پر چوٹ یا خون پتلا کرنے والی ادویات کے بے احتیاط استعمال کے باعث ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بروقت تشخیص اور فوری طبی امداد سے جان بچائی جا سکتی ہے، تاہم اکثر لوگ ابتدائی علامات کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

ماہرین نے جن 12 اہم علامات کی نشاندہی کی ہے ان میں اچانک شدید سر درد، متلی یا قے، بینائی میں خرابی، جسم کے ایک حصے میں کمزوری، بولنے میں دقت، چکر آنا، بے ہوشی، گردن میں اکڑاؤ، روشنی سے حساسیت، دورہ پڑنا، ذہنی الجھن اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔

طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کیا جائے، کیونکہ ہر گزرتا لمحہ قیمتی ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، امپائر ہلاک، متعدد کھلاڑی زخمی

یہ بھی پڑھیں