دبئی (شوبز ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان ریاستی و سفارتی سطح پر تعلقات کشیدگی کا شکار رہتے ہیں تاہم دونوں ممالک کے عوام اور فنکاروں کا نہ صرف رابطہ رہتا ہے بلکہ وہ ایک دوسرے ملتے بھی رہتے ہیں۔
جس طرح بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے باوجود سوشل میڈیا کے ذریعے بالی وڈ گانے پاکستانی عوام میں بھی مقبول ہیں۔
اسی طرح بھارتی فین بھی پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے گیتوں اور ڈراموں کے شیدائی ہیں۔
جہاں تک بات فنکاروں کی آپس میں ملاقات کی ہے تو بیرونِ ملک ہونے والے ایونٹس میں اکثر دونوں ممالک کے فنکار آپس میں گھل مل جاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی اداکارہ بائیک حادثے میں شدید زخمی، وینٹی لیٹر پر منتقل
ایسی ہی ایک ملاقات حال میں بھارتی گلوکار یویوہنی سنگھ اور پاکستانی ریپر فارس شفیع کی ہوئی۔
ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر فارس شفیع سے بغلگیر ہوتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ‘لاہور سے میرے بھائی کو خوش آمدید، ہپ ہاپ آئیکون، صرف اور صرف فارس شفیع!
اس کے علاقہ ان کے یا فارس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس ملاقات کے حوالے سے مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
البتہ مداحوں نے اندازے لگانے شروع کردیے۔
کمار موچن نامی ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘واہ، اب کچھ اچھا دیکھنے کو ملے گا’۔
سمیر قریشی کا تصویر پر کہنا تھا کہ ‘میں کب سے اس ڈوئیٹ کے انتظار میں تھا’، اوپن ہائیمر نامی ایک صارف نے کہا کہ ‘کچھ تگڑا سا بنادو پاجی’۔
کچھ مداحوں نے دونوں گلوکاروں کے کمببینیشن کو خطرناک قرار دیا تو کچھ نے کہا کہ ‘اب کچھ نیا سننے کو ملے گا’۔

