لاہور(ویب ڈیسک )پاکستانی متنازع ماڈل و ٹی وی شو ہوسٹ متھیرا کے وزن میں حیران کن اضافے کی وجہ ان کی ادوایات بنیں۔
متھیرا انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ انہوں نے کئی سالوں میں فلموں، ڈراموں، اشتہارات میں کام کیا ہے اور بنیادی طور پر انہوں نے کئی معروف چینلز پر شوز کی میزبانی کی ہے۔
مزیدپڑھیں :ملیکہ بخاری کی ہمشیرہ برسبین میں انتقال کر گئیں
متھیرا نے اپنی زندگی اور کیریئر میں جو جدوجہد کی وہ ان سب کے بارے میں کھل کر بات کرتی نظر آتی ہیں۔
وہ دو سال قبل میں ایک خوفناک حادثے سے بھی گزری ہیں جس میں انہوں نے بہت تکلیف اٹھائی اور وہ دوائیاں لے رہی تھیں جس کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ گیا۔
متھیرا اب دوبارہ اپنے فٹنس سفر پر ہیں کیونکہ انہوں نے دوبارہ جم جوائن کیا اور سخت ٹریننگ کی وہ بھی ایک ٹرینر کی نگرانی میں۔






