Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

شادی کے بعد حرا خان کا رمضان کیسا گزرتا ہے؟

کراچی(شوبز ڈیسک )مشہور اداکارہ و ماڈل حرا خان نے انکشاف کیاہے کہ شادی کے بعد سے زندگی بدل گئی ہے، اب رمضان میں افطار کی تیاری خود کرنی پڑتی ہے۔

حرا خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور اپنی روزوں کی روٹین کے بارے میں کل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں حرا کہنے لگیں کہ اب زندگی بدل چکی ہے میں بھی افطار سے پہلے اپنی والدہ کو فون کر کے چٹنی بنانے کی ترکیب پوچھتی ہوں ، پھر سموسے وغیرہ تیار کرتی ہوں۔

افطاری اکیلے بنانے کی بات سن کر میزبان ان سے کہنے لگیں کہ آپ کی مدد شوہر نہیں کرتے کیا، اب تو زمانہ بدل گیا ہے ہمارے زمانے میں ہوتا تھا یہ سب کچھ؟ اس بات پر حرا نے کہا کہ میرے شوہر بہت اچھے ہیں وہ ہمیشہ مدد کرواتے ہیں ، میں افطار کے وقت سب کچھ بنا کر رکھ دیتی ہوں جیسا کہ سموسے ، پکوڑے وغیر ہ لیکن فرائی شوہر ہی کرتے ہیں اور دیگر کاموں میں بھی وہ میری مدد کرواتے ہیں۔

اس کے علاوہ یاد رہے کہ اس سے قبل حرا خان اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب ایک مداح نے ان سے کہا تھا کہ میں آپ سے ملاقات کی خاطر اپنا ہنی مون چھوڑ کر یہاں آئی ہوں۔
مزیدپڑھیں :شیکھر دھون کے ہم شکل کو دیکھ کر ویرات کوہلی نے کیا کیا؟
ایک شو کے دوران ان کی ایک سب سے بڑی مداح نے ان سے بات کرنے کی درخواست کی جس پر شو کے میزبان تابش ہاشمی نے انہیں اجازت دیتے ہوئے کہا کہ آپکی من پسند اداکارہ آپ کے سامنے ہیں بے جھجک ہو کر گفتگو کیجئے۔

مداح نے حرا کو اپنے سامنے دیکھ کر کہا کہ میں آپکی بہت بڑی فین ہوں، جب سے آپکی اداکاری گرو ڈرامے میں دیکھی ہے تو اس وقت سے آپکے لیے دل میں عزت اور بھی بڑھ گئی ہے اور آج میں اپنا ہنی مون چھوڑ کر اس شو میں آئی صرف آپ کیلئے ، بس یہ خواہش ہے کہ آپ کیساتھ ایک تصویر لے سکوں۔

نئی نویلی دلہن کے اس عمل کو دیکھنے کے بعد شو کے میزبان نے مذکورہ خاتون سے عرض کی کہ آپ کے شوہر نے کچھ نہیں کہا تو خاتون کہنے لگیں کہ وہ میرے ساتھ ہی اس شو میں آئے ہیں ، جی ہاں ہم میں لڑائی بھی ضرور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں