Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے گھر رحمت آگئی

کراچی (شوبز ڈیسک )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئیں تو اداکارہ اور ان کے شوہر نے مداحوں کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے زریعے دی۔زارا نور عباس اور ان کے شوپر اسد صدیقی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کرتے ہیں کہ ’ بسم اللہ ،الحمد اللہ آج ہم بطور اماں ابا یہ اعلان کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، ہمارے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ آپ سب ہماری بیٹی اور ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا’۔
مزیدپڑھیں :پاک چین تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، چینی وزیر خارجہ
زارا اور اسد نے اپنی بیٹی کا نام بھی مداحوں کے ساتھ شئیر کیا بتایا کہ انھوں نے اپنی بیٹی کا نام نورِ جہاں صدیقی رکھا ہے۔زارا اور اسد صدیقی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی، زارا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا لیکن کچھ پیچگیوں کے سبب ان کا بیٹا انتقال کر گیا تھا۔واضح رہے کہ نومبر 2023 میں زارا نور عباس نے حال ہی میں اپنے حاملہ ہونے سے متعلق اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں