Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

برسوں بعد اجے دیوگن نے کاجول سے شادی کی اہم وجہ بتادی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار اجے دیوگن نے اہلیہ و شوخ مزاج اداکارہ کاجول سے شادی کرنے کی اہم وجہ سے پردہ ہٹا دیا۔

اجے دیوگن اور کاجول کی جوڑی کا شمار بالی وڈ کی سپر ہٹ جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ اگرچہ دونوں حقیقی زندگی میں اکثر ایک دوسرے سے طنزیہ باتیں کرتے دکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں کی جوڑی کو بالی وڈ متوالے بے حد پسند کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اجے دیوگن کے ایک انٹرویو کی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں میزبان رنویز الٰہ بادیا کے سوال کا جواب دیتے دکھے۔

میزبان نے اجے دیوگن سے پوچھا کہ ‘آپ نے کاجول سے شادی کیوں کی؟’ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اجے دیوگن نے کہا کہ ‘دراصل مجھے بھی نہیں معلوم کہ میں نے کاجول سے شادی کیوں کی’۔
مزیدپڑھیں :بونی کپور نے جھانوی کپور کے افیئر کی تصدیق کردی

اسکے بعد اجے دیوگن نے اپنے جواب کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ‘میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم آپس میں ملے جس کے بعد دونوں کے درمیان اچھی بونڈنگ ہوگئی اور شادی کےلیے پروپوز کیے بغیر ایک دوسرے کو جانچنا شروع کیا اور آخر کار ہم نے شادی کرلی’۔

خیال رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول کی شادی 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی، اس وقت کاجول کی عمر 25 سال تھی۔ اس اسٹار جوڑی کے دو بچے نیسا دیوگن اور یُگ دیوگن ہیں اور نیسا جلد ہی بالی وڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں