Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

چاہتے ہیں کہ آپکے بچے آپ کی عزت کریں تو آپ انکی ماں کو عزت دیں: احسن خان کا خوبصورت پیغام

اداکار احسن خان نے ماں کے ساتھ حسن سلوک کو بچوں کی محبت حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

اداکار احسن خان نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بچوں کی ماؤں سے محبت کے حوالے سے بات کی۔

اداکار نے کہا کہ ہم بچپن میں اپنی ماں کا بہت ساتھ دیتے تھے اور میں جانتا ہوں کہ تمام بچے زیادہ تر وقت اپنی ماں کو سپورٹ کرتے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے کیونکہ بچوں کے ساتھ رہنے سے ماں زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہے کہ میرے بچے میرے ہیں۔

مزید پڑھیں: عدنان صدیقی کو خواتین کا مکھیوں سے موازنہ مہنگا پڑ گیا، شدید تنقید کا سامنا

احسن خان نے کہا کہ انسان کو بات کرتے ہوئے بھی تھوڑا سوچنا چاہیے، میں نے سیکھا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے آپ سے پیار کریں تو آپ کو ان کی ماں کی عزت کرنی چاہیے، اسطرح آپکے خاندان میں قدرتی طور پر محبت بڑھے گی ۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگر آپ بچوں کی ماں کی عزت نہیں کریں گے تو بچے آپ کی کبھی عزت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں