کراچی(شوبز ڈیسک)زی کیو کے نام سے پہچان رکھنے والی اداکارہ زینب قیوم نے اپنی دوبارہ شادی سے متعلق پہلی بار لب کشائی کردی۔
زینب قیوم نے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نادیہ خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے زینب قیوم نے کہا کہ میں نے اسے اللہ پر چھوڑ دیا ہے، آپ کی عمر جتنی زیادہ ہوتی ہے، اتنا ہی آپ ایک پرائیویٹ فرد بن جاتے ہیں یا آپ اپنے آپ سے کنڈیشنڈ ہوتے جاتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ شادی یا تنہائی کے بارے میں سوچ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرتیں کیونکہ یہ تب ہی ہوگا جب یہ ان کی قسمت میں لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کیونکہ یہ اللہ کا حکم ہے اور وہ اس چیز کو لے کر پریشان نہیں ہوتیں۔
شادی کی پیشکش کے بارے میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب ان سب چیزوں میں کوئی دلچسپی نہیں لیتی ، شاید اللہ نے میری دعا قبول کر لی ہے۔
مزیدپڑھیں :رشمیکا اور وجے دیوراکنڈا نے بالآخر افیئر کی تصدیق کردی
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار اللہ سے کہا تھا کہ ‘میری زندگی میں صرف ایک شخص بھیجیں جو میری زندگی کا بہترین ساتھی ہو، لیکن تیرہ سال ہو گئے ہیں اور مجھے کوئی نہیں ملا، میرے خیال میں اللہ بہتر جانتا ہے، میں وقت اور تقدیر سے پہلے کچھ نہیں حاصل کرسکتی۔‘
ماضی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی شادی 2010 ء میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آغاز سے ہی پرانی سوچ کی حامل ہیں، بچوں اور فیملی کی خواہش میں 11 سال قبل 2010 ء میں شادی کی اور دبئی چلی گئیں جس کے بعد ہم لندن منتقل ہوگئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے میری میت ہی اُٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔
خیال رہے کہ زینب قیوم ایک سابق پاکستانی ماڈل اور میزبان ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں جو کئی ہٹ ڈراموں میں نظر آ چکی ہیں جن میں خلش، کالا ڈوریہ، ریاست، سرکار صاحب، یہ زندگی ہے، جلیبیاں، محبت اب نہیں ہوگی، لگاؤ، آنگن، پھر وہی محبت اور دیگر شامل ہیں۔
شائقین خمار، برنس روڈ کے رومیو اور جولیٹ اور خوشبو میں بسے خط میں ان کی اداکاری کی تعریف کر رہے ہیں۔

