بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سیاست کے میدان میں آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سنجے دت نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں سیاست میں انٹری سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں سیاست میں آنے کی تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں، میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا اور نہ ہی الیکشن لڑ رہا ہوں۔
مزید پڑھیں: عثمان خان پاکستان کے لیے کھیلنے کے اہل ہوںگے یا نہیں؟ پی سی بی کا فیصلہ سامنے آگیا
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر میں سیاست کے میدان میں آنے کا فیصلہ کرتا ہوں تو اس کا اعلان خود کروں گا۔
سنجے دت نے اپنے مداحوں سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو نظر انداز کرنے کی اپیل کی۔

