Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

’آپ یہاں نہیں ہیں، آپکی موجودگی ہر لمحہ محسوس ہوتی ہے‘ سنجے دت کا والدہ کے لیے جذباتی پیغام

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار سنجے دت اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی چند یادگار تصاویر شیئر کیں جس میں اداکار کو اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

سنجے دت نے والدہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مِس یو، ماں! اگرچہ آپ یہاں نہیں ہیں لیکن آپ کی موجودگی ہر لمحے محسوس ہوتی ہے۔ ہم آپ کو اپنے دلوں اور یادوں میں بسائے ہوئے ہیں۔‘


خیال رہے کہ 3 مئی 1981 کو اداکارہ نرگس دت لبلبے کے کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئی تھیں، نرگس دت کو دنیا سے رخصت ہوئے 43 برس گزر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں