Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ سے رشتہ ڈھونڈھنے میں مدد مانگ لی

کراچی (شوبز ڈیسک )ملک کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا سے رشتہ ڈھونڈنے میں مدد مانگ لی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک انٹرویو کا مختصر سا کلپ زیر گردش ہے جس میں اپنے منفرد لباس سے شہرت پانے والی اداکارہ اورماڈل عرفی جاوید کو بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا کا انٹرویو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ کلپ میں ثانیہ ملہوترا اپنی رشتے کروانے میں مہارت کا ذکر کرتے ہوئی بتاتی ہیں کہ انہوں نے اپنی بہن کا رشتہ کروانے سے لے کر کئی دوستوں کے رشتے کروائے ہیں جو کامیاب ہوئے میچ میکنگ میں میری کامیابی کی شرح کافی اچھی ہے۔
مزیدپڑھیں :باربی کیو بناتے وقت ’موپ‘ کا استعمال کرنیوالی خاتون کی ویڈیو وائرل
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ ہانیہ عامر نے ثانیہ ملہوترا کو ٹیگ کرتے ہوئےمدد(help) کا لفظ لکھا۔ ہانیہ عامر کے کمنٹ پر ثانیہ ملہوترا نے انکی مدد کرنے کی حامی بھرتے ہوئے لکھا ضرور بہن۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ثانیہ سے رشتہ ڈھونڈنے کی مدد مانگے پر صارفین اداکارہ کو بھارتی گلوکار بادشاہ سے شادی کرنے کے مشورے بھی دیتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں