کراچی (ویب ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکار ساجد حسن کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیںپہلی شادی کےکچھ ہی لمحے بعد غلط شخص کو زندگی کا سہارا چننے کا احساس ہوگیا تھا مگر بندھن ٹوٹنے کے ڈرسے 10 سال یہ رشتہ نبھایا ۔نادیہ خان کے مطابق وہ اپنی پہلی شادی کے دوران تمام عرصہ طلاق سے ڈرتی رہیں لیکن بالآخر انہیں طلاق کا فیصلہ کرنا ہی پڑا۔
صحافی و مزاحمتی شاعر احمد فرہاد رہائشگاہ سے لاپتہ، پولیس کا ایف آئی آر درج کرنے سے انکار
اداکارہ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی اور ان کے شوہر کی سوچ اور ذہن مختلف تھا، پھر کچھ ایسی باتیں ہوئیں جس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے غلط مردکا انتخاب کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پہلے شوہر نے پہلی بار انہیں ڈرامے کی شوٹنگ پر دیکھا اور دوسری بار ان کی منگنی ہوچکی تھی، 1990 کی دہائی میں ایسے ہی پیاراور پسند کی شادیاں ہوتی تھیں۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ’معاشرے میں 100 افیئرز چلانے والے کو تو برداشت کیا جاتا ہے لیکن دوسری شادی اور طلاق یافتہ کو پسند نہیں کیا جاتا، لیکن دوسری شادی اور طلاق قبول نہیں ہوتی۔‘واضح رہے نادیہ خان کی پہلی 2 شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں، انہوں نے تیسری شادی جنوری 2021 میں کی تھی، ان کی ایک 20 سالہ بیٹی اور 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔


