کراچی (شوبزڈیسک)معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کی محبت میں مبتلا ایک شادی شدہ خاتون اور دو بچوں کی ماں انہیں خون سے خطوط لکھتی رہیں۔
ایچ ایس وائے حال ہی میں ماڈل کرن ملک کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام آپ کی کہانی میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایچ ایس وائے سے جب سوال کیا گیا کہ پاکستان کا سابیہ ساچی کون ہے؟ تو اس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کو احمقانہ قرار دیا۔
فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ہر ملک کے اپنے اقدار ہوتے ہیں، کبھی بھی پاکستانی ڈیزائنرز کا مواازنہ دوسرے ڈیزائنرز اور خصوصی طور پر بھارتیوں سے نہیں کیا جانا چاہیے۔
مزیدپڑھیں :نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ
ان کے مطابق یہاں نہ تو کولکتا ہے، نہ ہی کوئی سابیہ ساچی ہے، یہاں ہر ایک فیشن ڈیزائنر کی اپنی اہمیت اور اپنا کام ہے اور ہر کوئی بھارتی ڈیزائنرز سے بڑا ہے۔
ایچ ایس وائے کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہاولپور، ملتان، لاہور، اسلام آباد، کراچی اور ڈی ایچ اے کا فیشن ہے اور پاکستانیوں کو کبھی بھی بھارتیوں سے موازنہ نہیں کیا جانا چاہیے۔
محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ایچ ایس وائے نے کہا کہ اس وقت انہیں کسی سے محبت نہیں، وہ صرف اپنی والدہ سے پیار کرتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں لڑکیاں خون سے بھرے معاشقے کے خطوط لکھتی رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد لڑکیوں نے خون سے لکھے گئے خط بھیجے لیکن ایک خاتون تو شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں بھی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ شادی شدہ خاتون کی جانب سے خون سے لکھے گئے خطوں میں خاتون شدید دھمکیاں دینے لگیں تو انہوں نے خاتون کے گھر والوں سے رابطہ کرکے انہیں سارا قصہ بتایا۔
فیشن ڈیزائنر کے مطابق وہ خاتون کسی کی بیوی، کسی کی ماں، کسی کی بیٹی تھی، اگر وہ وقت پر ان کے اہل خانہ سے رابطہ نہ کرتے تو مستقبل میں وہ خاتون اپنے پورے خاندان کو تکلیف میں مبتلا کردیتیں۔
