Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

سنی دیول کی بہن نے شو میں کرن جوہر کے سامنے شلوار قمیض کیوں پہنی؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے نامور سینئر اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول نے والد سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ ایشا دیول نے سال 2000 میں بالی وڈ میں اداکاری کا آغاز کیا اور پھر طویل عرصہ بریک لینے کے بعد وہ 2022 میں اجے دیوگن کی سیریز ”Rudra: The Edge of Darkness“ کے ساتھ اسکرین پر واپس آئیں۔

دھرمیندر کے ساتھ مضبوط تعلق کے لیے مشہور ایشا دیول اکثر پروگراموں میں والد کی عزت میں ان کی ہمیشہ تعریف کرتی نظر آئیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے والد کا خوف رکھتے ہوئے اہم انکشاف کیا۔
مزیدپڑھیں :ٹویوٹا کرولا الٹس گاڑی کی 11ویں جنریشن کی کیا خصوصیات ہیں ؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا دیول نے بتایا کہ انہوں نے دو سال قبل ”کافی ود کرن“ پروگرام میں شرکت کی جہاں میں نے والد کے خوف کی وجہ سے اسٹائلش لباس پہننے کے بجائے سادہ کرتا شلوار پہننے کا انتخاب کیا تھا۔

اداکارہ ایشا کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ کافی ود کرن کی یہ قسط وہ ضرور دیکھیں گے، اس لیے انہوں نے چاہا کہ شو میں مکمل لباس میں شریک ہوں، اسی لیے انہوں نے شلوار قمیض پہنا۔

یہ بھی پڑھیں