نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹویوٹا کرولا الٹس پاکستانی مارکیٹ کی مقبول گاڑیوں میں سے ایک ہے، جو اپنے خوبصورت ڈیزائن اور کارکردگی کی وجہ سے بہت پسند کی جاتی ہے۔ پاکستان میں ٹویوٹا کمپنی اس وقت اس گاڑی کی 11ویں جنریشن فروخت کر رہی ہے۔
مزیدپڑھیں :صدر بنتے ہی نواز شریف کو پرانے ساتھی یاد آگئے
نجی ٹی وی کے مطابق اس گاڑی کے مختلف ماڈلز میں 120سے 138ہارس پاور اور 154سے 174نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کے حامل انجن مہیا کیے گئے ہیں۔ یہ ماڈلز آٹو میٹک اور مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آتے ہیں۔ان میں الٹس ایکس مینوئل 1.6کی قیمت 59لاکھ 69ہزار روپے ہے۔
گاڑی کے تین دیگر ماڈلز میں الٹس ایکس سی وی ٹی۔آئی1.8، الٹس گرینڈی ایکس سی وی ٹی۔ آئی 1.8بیز آئی این ٹی اور الٹس گرینڈی ایکس سی وی ٹی۔ آئی 1.8بلیک آئی این ٹی ہیں، جن کی قیمتیں بالترتیب 68لاکھ 89ہزار روپے، 75لاکھ 9ہزار روپے اور 75لاکھ 49ہزار روپے ہیں۔



