ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف سینئر بھارتی اداکارہ اسمرتی بسواس 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔سابقہ اداکارہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔
ذرائع کے مطابق بنگالی، مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کرنے والی سابق اداکارہ اسمرتی بسواس مہاراشٹر کے شہر ناسک میں انتقال کر گئیں۔
فلمساز ہنسل مہتا نے انسٹاگرام پر اسمرتی بسواس کی موت کا اعلان کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا پیاری اسمرتی جی، آپ خوش اور پرامن جگہ پر جائیں۔
100 سالہ اداکارہ ایک کمرے کے گھر میں رہتی تھیں۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔
اداکارہ نے راج کپور، بی آر چوپڑا سمیت کئی معروف اداکاروں کے ساتھ کام کیا تھا جب کہ وہ دیو آنند، کشور کمار، بلراج ساہنی کے ساتھ اسکرین بھی شیئر کر چکی ہیں۔
6 مزیدپڑھیں :6سے 8 جولائی ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
