Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

فواد خان نے ہندوستانی مداحوں سےمعذرت کرلی

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکار فواد خان کی پاکستان سمیت ہندوستان میں بھی زبردست فین فالوونگ ہے۔ اپنے مشہور ٹی وہ ڈرامے ‘ہم سفر‘ کی بھارتی چینل پر ریلیز کے بعد اداکار فواد خان اپنی شاندار اداکاری اور گُڈ لکس کی بدولت ہندوستانی مداحوں کے دلوں میں اپنا راج قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بھارتی فلم ‘خوبصورت‘ میں شہزادے کے کردار کو نبھا کر بالی وڈ فلم نگری میں اپنا ڈیبیو دینے والے خوبرو اداکار فواد خان تقریبا آٹھ سال کے طویل عرصے بعد بالی وڈ انڈسٹری میں اپنی دبنگ انٹری دینے کو ایک بار پھر سے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا پر اداکار فواد خان اس وقت کافی زیادہ سرخیوں میں ہیں کیونکہ ان کے مداح متجسس ہیں کہ فواد خان کس فلم میں جلوہ گر ہوں گے اور فلم کب ریلیز کی جائے گی تاہم میکرز کی جانب سے اس بات کو ابھی تک صیغۂ راز میں رکھا گیا ہے۔

بھارتی مداحوں سے معذرت:
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنے ہندوستانی مداحوں سے معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان نے اپنے ہندوستانی مداحوں کو بالی وڈ فلموں میں اپنی واپسی کیلئے آٹھ سال انتظار کروانے کیلئے معذرت کی ہے۔

اپنے انٹرویو میں اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے ان تمام مداحوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے آٹھ سال تک میرا انتظار کیا صرف یہی نہیں میں تمام پرستاروں سے اتنا طویل انتظار کروانے کیلئے معذرت خواہ بھی ہوں لیکن سچ کہوں تو میرے بس میں کچھ بھی نہیں تھا‘۔

فواد خان نے مزید کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ ہر چیز اپنے معین وقت پر ہوتی ہے۔کہتے ہیں کہ اگر آپ کسی کو زیادہ عرصے تک نظر نہیں آتے تو ان کے دل میں آپ کے لیے پیار بڑھ جاتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ ایک اور کہاوت بھی ہے کہ آنکھ اوجھل، پہاڑ اوجھل مگر میں خوش نصیب ہوں کہ آٹھ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد آج بھی مداح مجھ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان تقریباً 8 سال بعد جلد ہی بالی وڈ کی دلکش اداکارہ وانی کپور کے ساتھ بالی ووڈ اپنی انٹری دینے کو تیار ہیں تاہم فلم کب ریلیز ہوگی اس بات کو ابھی خفیہ رکھا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :دوبچوں، گیارہ معاشقوں کے باوجود یہ سنگل بالی وڈ حسینہ کون؟

یہ بھی پڑھیں