Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر پر ’فلرٹنگ‘ کا الزام، خاتون نے چیٹ لیک کردی

لاہور (ویب ڈیسک) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو گھر بُلا کر اغوا کروانے والی خاتون نے بیان ریکارڈ کروانے کے ساتھ چیٹ کے اسکرین شاٹز بھی فراہم کردیے۔

کبھی اپنی متنازع باتوں تو کبھی لکھے گئے ڈراموں کی کہانی اور ڈائیلاگز کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کرنے والے خلیل الرحمان کا نام اغوا ہونے کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنا ہوا ہے۔

خلیل الرحمان کیساتھ 15 جولائی کو کیا ہوا؟

خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو اغوا کیا گیا تھا جہاں اغواکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان میں بھاری رقم وصول کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا، تاہم چند دن خاموش رہنے کے بعد 21 جولائی کو انہوں نے مقدمہ درج کروادیا۔

ایف آئی آر کے مطابق:

خلیل الرحمان قمر نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ 15 جولائی رات 12 بجے ایک خاتون کا فون آیا جس نے کہا آپ کی بہت بڑی فین ہوں، انگلینڈ سے آئی ہوں، آپ کے ساتھ ڈرامہ بنانا ہے، خاتون نے ملاقات کیلئے کہا اور اپنی لوکیشن بھی بھجوا دی اور پھر خلیل الرحمان قمر علی الصبح تقریباً 4 بجے اس لوکیشن پر پہنچ گئے۔
380 مزیدپڑھیں :فٹ بڑا سیارچہ زمین کی جانب بڑھ رہا ہے، ناسا

یہ بھی پڑھیں