Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

شادی کے تین منٹ بعد ہی جوڑے میں طلاق

کویت سٹی(نیوزڈیسک)یہ واقعہ کویت کا ہے جہاں ایک عدالت میں نوجوان جوڑا شادی کر کے باہر آیا لیکن دلہن پھر فوراً اندر گئی اور جج سے شادی ختم کرنے کی درخواست کی۔ جج نے بھی دیر نہ کی اور شادی ختم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ اس لیے پیش آیا کہ عدالت سے باہر آتے ہوئے دلہن چلنے کے دوران کسی چیز سے ٹکرا کر لڑکھڑا گئی تھی۔

تاہم اس موقع پر اس کے ساتھ جیون بھر ساتھ نبھانے کا عہد کرنے والے نئے نویلے شوہر نے بجائے دلہن کا ہاتھ تھام کر اسے گرنے سے بچانے کے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے بے وقوف کہہ دیا۔

دلہن جو اس موقع پر اپنے دولہا سے ہمدردی کی توقع کر رہی تھی۔

یہ غیر متوقع لفظ سن کر سیخ پا ہوگئی اور بغیر کسی تردد کے فوری طور پر طلاق لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے الٹے قدموں واپس عدالت گئی اور جج سے طلاق کی درخواست کی جس پر جج نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں