Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

جان ابراہم صحافی کے سوال پر بھڑک گئے، دھمکی دے ڈالی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھی بھرپور لفظی ایکشن میں نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جان ابراہم اپنی نئی آنے والی فلم ویدا کی پروموشن کے سلسلے میں ٹریلر لانچنگ کی تقریب میں آئے، جہاں انہوں نے پاپرازی کے سوالوں کے جواب دیے۔

وہیں ایک صحافی کی جانب سے سوال کیے جانے پر اداکار آپے سے باہر ہوگئے اور صحافی کو دھمکی دے ڈالی۔

ٹریلر لانچنگ کی تقریب میں موجود صحافی نے جان ابراہم سے سوال کیا کہ ’ آپ کی نئی فلم ویدا کا ٹریلر اچھا ہے، اس سے قبل ہم نے آپ کی ’ستیامیو جیتے‘ پھر اسی فلم کا دوسرا پارٹ بھی دیکھا اور پھر ’پٹھان ’ آئی جس نے اچھا بزنس کیا لیکن ہم دیکھ رہے ہیں آپ لگاتار ایک ہی طرح کے یعنی ایکشن کردار کر رہے ہیں؟ ایسا کیوں؟ آپ کچھ نیا کیوں نہیں لاتے؟

جس پر جان ابراہم غصے میں آگئے اور صحافی سے ہی سوال کر دیا کہ کیا آپ نے یہ فلم دیکھی ہے؟ صحافی کے انکار پر جان ابراہم نے کہا کہ کیا میں برے سوالات اور احمق افراد کو مسترد کر سکتا ہوں؟

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھی بھرپور لفظی ایکشن میں نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جان ابراہم اپنی نئی آنے والی فلم ویدا کی پروموشن کے سلسلے میں ٹریلر لانچنگ کی تقریب میں آئے، جہاں انہوں نے پاپرازی کے سوالوں کے جواب دیے۔

وہیں ایک صحافی کی جانب سے سوال کیے جانے پر اداکار آپے سے باہر ہوگئے اور صحافی کو دھمکی دے ڈالی۔

ٹریلر لانچنگ کی تقریب میں موجود صحافی نے جان ابراہم سے سوال کیا کہ ’ آپ کی نئی فلم ویدا کا ٹریلر اچھا ہے، اس سے قبل ہم نے آپ کی ’ستیامیو جیتے‘ پھر اسی فلم کا دوسرا پارٹ بھی دیکھا اور پھر ’پٹھان ’ آئی جس نے اچھا بزنس کیا لیکن ہم دیکھ رہے ہیں آپ لگاتار ایک ہی طرح کے یعنی ایکشن کردار کر رہے ہیں؟ ایسا کیوں؟ آپ کچھ نیا کیوں نہیں لاتے؟

جس پر جان ابراہم غصے میں آگئے اور صحافی سے ہی سوال کر دیا کہ کیا آپ نے یہ فلم دیکھی ہے؟ صحافی کے انکار پر جان ابراہم نے کہا کہ کیا میں برے سوالات اور احمق افراد کو مسترد کر سکتا ہوں؟
مزیدپڑھیں :عمران خان سانحہ 9 مئی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں لیکن…

یہ بھی پڑھیں