Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

شاہ رخ خان کےچھوٹے بیٹے ابرام خان نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام خان نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔سال 2013 میں شاہ رخ خان اور گوری خان نے اپنی زندگی میں تیسرے بیٹے ابرام کا استقبال کیا جو رواں سال 27 مئی کو اپنی گیارہویں سالگرہ منائیں گے۔شاہ رخ خان نے ابرام کو طویل عرصے میڈیا لائم لائٹ سے کافی حد تک دور رکھا لیکن اب وہ اکثر والد کے ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں جنکو سب شاہ رخ خان کی کاربن کاپی کہتے ہیں۔گزشتہ سال ابرام کے اسکول میں ایک فنکشن کے دوران ان کی اسٹیج پرفارمنس نے تعریف کے ٹوکرے سمیٹے تھے۔

اب تک شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ’نیٹفلکس‘ کیلئے تیار کی گئی فلم ’دی آرچیز‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رک چکی ہیں جبکہ آریان خان چند اشتہاروں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جس کے بعد صرف ابرام خان ہی اس انڈسٹری میں اپنا فن دکھانے سے رہ گئے تھے۔ابرام خان نے شوبز انڈسٹری میں پہلا قدم بطور اداکار نہیں بلکہ بطور وائس اوور آرٹسٹ کرنے جارہے ہیں۔دراصل ابرام خان والٹ ڈزنی کی فلم ’دا لائن کنگ‘ کے پریکوئل ’مفاسا: دا لائن کنگ‘ میں ننھے مفاسا کو اپنی آواز دے چکے ہیں۔

فلم میں جوان مفاسا کے ڈائیلاگز کی ہندی ڈببنگ شاہ ر خ خان نے کی جبکہ سمبا کو آواز شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان نے دی۔’مفاسا: دالائن کنگ‘ کے ٹریلر میں ابرام کی کیوٹ سی آواز سن کر مداح ابرام پر محبت کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’شاہ رخ خان کی لیگیسی اب انکے بچے آگے لیکر چلیں گے‘ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’صرف ان آوازوں کو سننے کیلئے یہ فلم دیکھوں گا‘۔

پاکستان کے کون کونسے مشہوراداکاربڑے فوجی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں ؟ جانیں

یہ بھی پڑھیں