Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان کے کون کونسے مشہوراداکاربڑے فوجی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں ؟ جانیں

عروہ اور ماورا حسین

فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی فہرست میں اداکارہ عروہ اور ماورا حسین کا نام بھی سرفہرست ہے۔اداکارہ عروہ اور ماورا کے (انکل ) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ ہیں۔

اداکارہ دنانیر

اداکارہ دنا نیر مبین کے والد کی بات کریں تو انکے والد مبین احمد پاکستانی فوج سے وابستہ ہیں جو پاکستان آرمی میڈیکل کور میں بطور ڈاکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

گلوکار شیراز اپل

گلوکار شیراز اپل خود اگرچہ کی میوزک انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہی کہ نقش قدم پر چلتے ہوئے انکا بیٹا ہادی اپل بھی گلوکاری کا دلدادہ ہے تاہم شیراز اپل کے والد متیاز اختر اپل فوجی سے وابستہ تھے جنہوں نے بطور کرنل پاکستان کی حفاظت کیلئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

اداکار شہریار منور

پاکستان فوج سے انکے تعلق کی بات کریں تو اداکارہ شہریار منور کے والد ریٹائرڈ منور عالم صدیق نے بزنس تبدیل کرنے سے قبل پاکستانی فضائیہ میں بطور کموڈور خدمات انجام دیں۔

اداکار حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی کا تعلق کسی فنکار گھرانے سے نہیں بلکہ پاکستانی فوج کی جانی مانی شخصیت کے بیٹے ہیں۔ اداکار حمزہ علی عباسی مرحوم والد ریٹائرڈ میجر مظہر علی کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے پاک فوج میں خدمات انجام دیں۔

اداکارہ مرینہ خان

مشہور سینئر اداکارہ مرینہ خان کے والد رحمت خان بھی پاکستان ائیر فورس کا حصہ رہ چکے ہیں۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن

گلوکارہ مومنہ مستحسن کے والد کاظم مستحسن بھی بطور بریگیڈیئر پاک فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اداکارہ زارا نور عباس

زارا نور عباس کی بات کی جائے تو وہ بھی محض اداکاری سےہی مشہور نہیں بلکہ انکا تعلق پاک فوج کی اعلی شخصیت سے ہے۔زارا نور عباس کرنل ریٹائرڈ عباس کی صاحبزادی ہیں جبکہ انکی والدہ اسماء عباس شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ہیں۔

اداکار عدیل چوہدری

اداکار عدیل چوہدری کے والد ریٹائرڈ میجر اصغر علی چوہدری ہیں صرف یہی نہیں بلکہ وہ پاکستان کے سابق صدر چوہدری فضل الٰہی کے پوتے بھی ہیں۔

اداکارہ زیبا بختیار

زیبا بختیار کے والد یحییٰ بختیار بھی 1977ء می کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ وہ سینیٹ کے رکن بھی رہے اور بے نظیر بھٹو کے 1988ء میں وزیر اعظم بننے کے بعد دوبارہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر فائز ہوئے۔

اداکارہ ثروت گیلانی

اداکارہ ثروت گیلانی بھی کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ وہ بھی ان نامور شخصیت کی صاحبزادی ہیں جنہوں نے پاکستان فوج میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔اداکارہ کے والد سید فیروز شاہ گیلانی مسلح افواج میں کیپٹن سے طور پر پاکستان کی خدمت کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں