لاہور(ویب ڈیسک) فلم ڈائریکٹر سید نور نے صائمہ اور اپنی لو اسٹوری سنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
گزشتہ کئی دنوں سے سید نور خبروں کی زینت بنے نظر آرہے ہیں، جس کی وجہ اداکارہ ریشم سے متعلق انکا بیان تھا۔
ایک جانب جہاں سید نور نے ریشم کو بد قسمت اداکارہ قرار دیا تو وہیں ریشم نے بھی صائمہ کی محبت میں گرفتار سید نور ان پر اپنی بربادی پر الزام لگا ڈالا۔
تنازعات کے درمیان سید نور کا ایک انٹرویو بھی وائرل ہورہاہے جس میں انہیں صائمہ اور اپنی لو اسٹوری بیان کی۔
سید نور کا حالیہ انٹرویو:
حال ہی میں ڈائریکٹر سید نور نجی ٹیلی ویژن کے مارننگ شو کے مہمان بنے جہاں انہوں نے کئی پہلو پر گفتگو کرنے کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کو بھی کھل کر بیان کردیا۔
دوران انٹرویو سید نور نے اداکارہ صائمہ کے ساتھ اپنی محبت، ان کے ساتھ دوسری شادی اور بطور سوتیلی ماں کے طور پر صائمہ کی جدوجہد اور ان کے مذہبی پہلو کے بارے میں بات کی۔
لو اسٹوری بیان کرتے ہوئے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’فلم ’چوڑیاں’ کے سیٹ پر صائمہ اور میری محبت کی کہانی آغاز ہوا حالانکہ صائمہ جانتی تھیں کہ میں شادی شدہ ہوں لیکن ہم دونوں ہی بڑھتی قربتوں کو جھٹلا نہ سکے اور زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرلیا۔’
سید نور اور صائمہ کی شادی پر پہلی بیوی کا ردعمل :
سید نور نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ’جب میری پہلی بیوی کو صائمہ اور میری محبت کا علم ہوا تو وہ کافی پریشان ہوگئیں لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ میں اپنی محبت میں سچا اور کھرا ہوں اس لیے انہوں نے مجھے صائمہ سے دوسری شادی کرنے کی اجازت یہ کہہ کر دے دی دوسری شادی کرنا میرا شرعی حق ہے۔
بطور دوسری بیوی صائمہ کی جدوجہد:
سید نور نے بتایا کہ جب میں نے صائمہ سے دوسری شادی کی تو میرے بچوں نے صائمہ کو قبول نہیں کیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب میری پہلی بیوی رخسانہ کا انتقال ہوا تو بیٹیاں بیرون ملک مقیم ہوگئیں لیکن بیٹا جو میرے پاس رہا، صائمہ نے اسکے حقیقی ماں ہونے کا حق ادا کردیا۔
سوتیلی ماں کے طور پر صائمہ کی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ’میرا بیٹا اس وقت کافی چھوٹا تھا صائمہ نے ہی اس کی دیکھ بھال شروع کی اور پھر میرے بچوں کو بھی احساس ہوگیا صائمہ نے میرے گھر کو جنت بنانے کیلئے انتہک محنت کی ہے۔
صائمہ کے اندر بدلاؤ:
سید نور کا کہنا تھا کہ،’صائمہ میں کافی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ صائمہ بہت خیال رکھنے والی ہو گئی ہیں، اب وہ بہت مذہبی بھی ہیں ،ایک نماز بھی نہیں چھوڑتیں اور وہ اللہ کے قریب ہو گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں :ماہرین نے وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا دعویٰ مسترد کر دیا

