Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

سوناکشی سنہا کو شادی کے صرف 2 ماہ بعد اپنا مہنگا فلیٹ کیوں بیچنا پڑگیا؟

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ممبئی کے جس گھر میں اپنی شادی کی تقریبات منعقد کی تھیں اسے فروخت کرنا چاہ رہی ہیں۔

ویٹرن اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی نے ایک بزنس مین ظہیر اقبال سے شادی کی ہے۔

ایک ریئل اسٹیٹ ایجنسی کی طرف سے شیئر کی گئی ایک حالیہ ویڈیو میں ممبئی کے پوش علاقے باندرہ ویسٹ میں ایک شاندار 4,200 مربع فٹ اپارٹمنٹ کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

لگژری انٹیریئر والے اس اپارٹمنٹ سے سمندر کا نظارہ بھی بڑا دلکش لگتا ہے اور اس فلیٹ کی ڈیمانڈ 25 کروڑ روپے کی گئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر اور آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ انڈیا کے ویڈیو ٹور میں شیئر کی گئی تصاویر کی بدولت مداحوں کی طائرانہ نظروں نے اس اپارٹمنٹ کو سوناکشی سنہا کی رہائش گاہ کے طور پر جلد ہی پہچان لیا۔

مذکورہ اپارٹمنٹ میں سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تقریبات منعقد ہوئی تھی اور دونوں نے شادی کے ابتدائی شب و روز بھی وہیں گزارے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوناکشی گزشتہ سال مئی میں مذکورہ گھر میں شفٹ ہوئی تھیں۔ انسٹاگرام پر اپنے فالوورز سے خبر اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

میڈیا کے مطابق اپارٹمنٹ بیچنے کے فیصلے کی اصل وجہ یہ ہے کہ سوناکشی نے ستمبر 2023 میں اسی عمارت میں ایک اور اپارٹمنٹ 11 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

سوناکشی سنہا حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہیرامنڈی میں نظر آئیں۔ وہ اب اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم کر رہی ہیں۔

نیٹ فلکس شو کے علاوہ سوناکشی نے ایک ہارر کامیڈی فلم کاکوڈا میں بھی کام کیا تھا۔
20مزیدپڑھیں : سال سےمطلوب قتل کا مجرم پولیس افسر نکلا

یہ بھی پڑھیں