Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

پاکستانی اداکارہ کے بھارتی گانے پربولڈ ڈانس نے ہلچل مچادی

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل، رقاصہ، بولڈ اور متنازع اداکارہ مہر بانو نے بھارتی گانے پر رقص کرکے سوشل میڈیا صارفین سمیت تمام دیکھنے والوں کو مشتعل کردیا۔

فلم ’ٹیکسالی گیٹ‘ کی اسٹار مہر بانو سوشل میڈیا پر ہر بار اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی نظر آتی ہیں۔لیکن اسی کے ساتھ ہر بار خود پر تنقید ہونے کے باوجود بھی وہ سوشل میڈیا پر اپنا پسندیدہ مواد مداحوں کے ساتھ شئیر کرنے سے نہیں کتراتیں۔


اس بار بھی ایسی ہی ایک ویڈیو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں انہیں سفید رنگ کے منی ٹاپ اور ڈینم جینز میں ملبوس نوے کی دہائی کے مشہور بھارتی گانے ’چوڑی جو کھنکے ہاتھ میں’ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گھر کے کمرے میں موجود مہر بانو کیمرے کے سامنے اس قدر اپنی مستی میں مگن دکھائی دے رہی ہیں کہ انہیں آس پاس کا بھی کچھ ہوش نہیں۔

مہر بانو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،’جب ساون آئے اور میں، یہ گانا 26 سال پرانا ہے۔’

دوسری جانب اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی عوام کی نفرت کا سبب بن گئی۔کیونکہ صارفین کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مہربانو کا یہ اقدام بالکل پسند نہیں آیا نتیجتاً انہیں شدید قسم کی ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

زیادہ تر صارفین نے ان کے لباس کی وجہ سے ان کی ڈانس پر بھی تنقید کی، تاہم بعض افراد نے ان کے رقص کو بھی نامناسب قرار دیا۔
مزیدپڑھیں :سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کو خوشخبری سنادی

یہ بھی پڑھیں