Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

20 سال تک کسی اور کی بیوی کو اپنی بیوی سمجھتا رہا یہ اداکارہ، سامنے آیا سچ تو پاوں تلے سے کھسک گئی زمین

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دیپک تیجوری 90 کی دہائی کے مشہور اداکار ہیں۔ فلموں میں اکثر وہ یا تو کسی ہیرو کے دوست یا کسی کے بھائی کے کردار میں نظر آتے رہے ہیں ۔ شاہ رخ خان کے ساتھ وہ فلم کبھی ہاں کبھی نا میں نظر آئے تھے ۔ ریل لائف سے زیادہ دیپک اس وقت سرخیوں میں آگئے تھے، جب انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دیا تھا۔ اس وقت دیپک تیجوری کی زندگی کا ایک ایسا سچ سب کے سامنے آیا تھا، جس کو سن کر سبھی حیران رہ گئے تھے ۔
بالی ووڈ میں طلاق کا دور نیا نہیں ہے ۔ ایک وقت پر اس فہرست میں اداکار اور ڈائریکٹر دیپک تیجوری کا نام بھی جڑا تھا ۔ حالانکہ جب دیپک نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کیلئے سوچا تو انہیں پتہ چلا کہ وہ اپنی جس بیوی کے ساتھ 20 سال سے رہ رہے ہیں، اصل میں وہ ان کی بیوی ہی نہیں ہیں.آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ سال 2017 میں دیپک کی اہلیہ شیوانی تومر نے انہیں اپنے گھر سے نکال دیا تھا ۔ اس وقت کچھ ایسا ہوا تھا جس کو سن کر سبھی کے ہوش اڑ گئے تھے ۔دراصل دیپک تیجوری اور ان کی اہلیہ شیوانی تومر کے درمیان کافی وقت سے سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا تھا۔ اداکار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ دیپک کا معاشقہ دوسری خواتین کے ساتھ چل رہا تھا ۔ حالانکہ دیپک تیجوری نے بھی اپنی بیوی کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے کاونسلر کی مدد لی تھی، جس کے بعد ایک حیران کرنے والا سچ سامنے آیا تھا ۔اس دوران دیپک تیجوری کو پتہ چلا کہ ان کی اہلیہ شیوانی نے اب تک اپنے پہلے شوہر کو طلاق نہیں دیا تھا.
اسپاٹ بوائے ڈاٹ کام پر شائع ایک خبر کے مطابق جب دیپک تیجوری اور ان کی اہلیہ طلاق کو لے کر سرخیوں میں تھے تو پتہ چلا کہ 20 سال سے دیپک جس کو اپنی بیوی مان کر ساتھ میں رہے ہیں، ان کا تو اپنے پہلے شوہر سے بھی طلاق نہیں ہوا تھا ۔ دیپک نے ان سے طلاق کے بغیر ہی شادی کرلی تھی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ان کی قانونی بیوی نہیں تھیں، کیونکہ ان کا پہلے شوہر سے طلاق نہیں ہوا تھا ۔ اس کے بعد اس معاملہ نے کافی طول پکڑ لیا تھا،بتادیں کہ دیپک تیجوری نے اپنے اداکاری کریئر کی شروعات سال 1988 میں ریلیز ہوئی فلم ‘تیرا نام میرا نام’ سے کی تھی ۔ دیپک نے اپنے فلمی کریئر میں تقریبا 50 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ۔ دیپک نے فلمی دنیا میں سولو اسٹار بننے کا خواب لے کر قدم رکھا تھا، لیکن ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوسکا ۔

News18 Urdu
مزیدپڑھیں:مفت سولر سسٹم، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں