Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ارسلان نصیر نے پاکستانی فنکاروں کو ’لالچی’ کہہ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) ڈراما سیریل ’چپکے چپکے’ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار و معروف یوٹیوبر ارسلان نصیر نے پاکستانی فنکاروں کو لالچی قرار دے دیا۔

ارسلان نصیر اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال رہتے ہیں جہاں وہ اپنے مداحوں کیساتھ گفتگو کرتے اور مزاحیہ جوابات دیتے نظر آتے ہیں۔

کامیڈی ڈراما سیریل ’چپکے چپکے’ میں اپنی فنکارانہ مہارتوں سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار ارسلان نصیر نے حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری کیساتھ سوال جواب کا سیشن ریکارڈ کیا۔

اس سیشن میں دو فنکاروں کے درمیان جہاں مزاحیہ گفتگو سے مداح محظوظ ہوتے نظر آئے وہیں اداکار ارسلان نصیر کے بیان نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ارسلان نصیر اور حبا بخاری نے اس وقت کو یاد کیا جب انہیں دبئی میں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا جس کیلئے شو میں شرکت کرنے والے تمام پاکستانی فنکاروں کو دو سے تین دن دبئی میں قیام کروایا گیا۔

اداکار نے بتایا کہ عموعاً پاکستانی فنکار آسائشوں سے بھرپور دبئی کے تین روزہ دورے کیلئے ترس رہے ہوتے ہیں تاکہ اس سفر میں خوب انجوائے کرسکیں لیکن میں اس تین روزہ دورے کا کام ایک دن میں ہی مکمل کرکے واپس آجایا کرتا تھا۔

ارسلان نصیر کے مطابق فنکاروں کو مفت میں گھومنے پھرنے کی لالچ ہوتی ہے جبکہ وہ کام ایک دن میں بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں اپنی گفتگو میں ارسلان نصیر نے ڈراما کوئین حبا بخاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ،’حبا نے ہمیشہ اپنے ساتھ کام کرنے کو انتہائی آرام دہ بنایا ہے اور وہ حقیقی ریٹنگ کوئین ہیں جو ہمیشہ کام میں مصروف رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ حبا بخاری اور ارسلان نصیر کے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈراما سیریل ’رد’ میں آن اسکرین جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

جبکہ حبا بخاری ڈراما سیریل ’فتور’، ’میرے ہمنشین’ اور ’دیوانگی’ جیسے پراجیکٹس کا حصہ بن کر ایک انفرادی پہچان حاصل کرچکی ہیں۔
مزیدپڑھیں :دلجیت دوسانجھ پاکستانی مولوی کے فین، مداح حیران

یہ بھی پڑھیں