Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

امیتابھ بچن کی نواسی کا بڑا خواب پورا ہوگیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے اپنی زندگی میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

بھارتی فلم نگری کے ورسٹائل اداکار امیتابھ بچن کا نام بلاشبہ کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے، اور صرف یہی نہیں بلکہ بچہ بچہ بھی بچن خاندان کے ہر فرد سے باخوبی واقف ہے۔

جبکہ فلم انڈسٹری میں اپنی فنکارنہ صلاحیتوں سے نام اور پہچان حاصل کرنے والے اداکار کی نئی نسل بھی اپنی انتہک محنت سے شہرت اور کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔

ایسی کی کامیابی امیتابھ بچن اور جیا بچن کی نواسی نویا نویلی نندا کی قسمت میں آئی جب انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوتے دیکھا۔

اگرچہ کہ نویا نندا نے بار بار یہ واضح کیا ہے کہ وہ محض ایک اسٹار کڈ نہیں ہیں جو ہندی سنیما میں داخل ہونے کے خواب سجائے بیٹھی ہوں۔

بلکہ شویتا بچن نندا اور صنعت کار نکھل نندا کی بیٹی نویا نے اداکاری سے ہٹ کر کاروبا کی طرف اپنے بڑھتے رحجان کا انکشاف کیا۔

اور اسی خواب کو پورا کرنے اور واضح شناخت بنانے کے سفر میں داخل ہوتے ہوئے نویا نویلی نندا نے مشہور آئی آئی ایم-احمد آباد میں ایم بی اے پروگرام میں داخلہ لے لیا ہے۔

اس خبر کا اعلان کرنے کیلئے نویا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کیا اور اسٹوری اپڈیٹ کرکے مداحوں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کردیا۔

اسکرین گریب

اپنی سوشل میڈیا اسٹوری پر خبر شیئر کرتے ہوئے نویا نے لکھا کہ، ’خواب واقعی حقیقت بن جاتے ہیں۔ اگلے 2 سال… بہترین لوگوں اور فیکلٹی کے ساتھ! بلینڈڈ پوسٹ گریجویٹ پروگرام (BPGP) کلاس آف 2026۔’

جاری کردہ اس تصویر میں نویا نویلی نندا کو کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں جشن کا کیک کاٹتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ یہ کورس ایک بلینڈڈ (ہائبرڈ) پروگرام ہے جو کیمپس میں منعقد ہونے والے سیشنز اور آن لائن لائیو انٹرایکٹیو سیشنز کو ملا کر بنایا گیا ہے۔

یہ پروگرام ایسے تجربہ کار شرکاء کے لیے تیار کیا گیا ہے جن کے پاس کم از کم تین سال کا تجربہ ہو۔ اس کورس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ طلباء، جو کام کرنے والے پیشہ ور افراد اور کاروباری حضرات بھی ہیں، اپنی کام کی زندگی اور تعلیمی مقاصد کے درمیان توازن برقرار رکھ سکیں۔

دوسری جانب اس پروگرام کا حصہ بننے پر نویا کو خاندان سمیت دوست احباب کی جانب سے مبارکباد موصول ہورہی ہیں۔
مزیدپڑھیں :نشے پر لگانے میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، ہنی سنگھ کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں