اسلام آباد (ویب ڈیسک) نعتیہ کلام سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ننھی نعت خواں آیت عارف کی بھارتی اداکار شاہ رخ خان کیساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بطور نعت خواں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد آیت عارف نے خود کو بحیثیت چائلڈ اسٹار شوبز انڈسٹری میں بھی متعارف کروایا اور قدم رکھتے ہی فن کا لوہا منوالیا۔
تاہم ڈراما سیریل ’فتور’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ننھی فنکارہ آیت عارف کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے جس میں انہیں بھارتی اداکار کنگ خان کیساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آیت عارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں انکی مونوکروم تصویر موجود تھی۔
اس سیلفی میں کنگ خان موجود ہیں جبکہ عقب میں ننھی فنکارہ آیت عارف کیمرے کے سامنے مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
آیت عارف نے تہلکہ خیز تصویر شیئر کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں شاہ رخ خان کو ٹیگ کیا اور مداحوں سے اہم سوال کرتے ہوئے لکھا کہ،’شاہ رخ خان اور میں کب؟’
دوسری جانب آیت کی تصویر منظر عام پر آتے ہی مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں سوالات کی برسات کردی۔
کسی نے چائلڈ اسٹار سے سوال کیا شاہ خان خان اور آپکی کب اور کہاں ملاقات ہوئی ہے؟
جبکہ کئی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر محض جعلی ہے جسے کنگ خان کی سیلفی کیساتھ ایڈٹ کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :آبپارہ مارکیٹ کی ’آبپارہ‘ کون تھی؟
