Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

مجھے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، گاڑی کا بھی پیچھا کیا جارہا ہے، اداکارہ ثنا فخر

لاہور(شوبز ڈیسک)میری اور فیملی کی جان کو خطر ہ ہے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، پاکستان کی معروف ادکارہ ثنا فخر نے اپنے خدشے کا اظہار کر دیا۔

اداکارہ ثنا فخر نے کہا کہ میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے، مجھے اور میرے بچوں کو تھریٹ کیا جا رہا ہے، مجھے مختلف نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، میری گاڑی کا بھی پیچھا کیا جارہا ہے میں خوفزدہ ہوں۔

انھوں نے الزام عا ئد کیا کہ سابقہ خاوند اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا جا رہا ہے میں بہت اذیت میں ہوں اور پریشانی سے دوچار ہوں۔

اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ میں متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کرنے جا رہی ہوں کیونکہ میں متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کرنے جا رہی ہوں۔

انھوں نے واضح کیا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے میں پیچھے نہیں ہٹوں گی اور مقابلہ کروں گی۔
مزیدپڑھیں :قاضی فائز عیسیٰ کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو..بانی پی ٹی آئی نے بڑی دھمکی دیدی

یہ بھی پڑھیں