نئی دہلی (شوبز ڈیسک) یوں تو بالی ووڈ سے لے کر ساؤتھ تک کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنی خوبصورتی سے کروڑوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا، لیکن ان دنوں باہوبلی اسٹار پربھاس کی نئی ہیروئن کا نام لوگوں کی زبان پر ہے۔ انہیں سوشل میڈیا پر نیا ‘نیشنل کرش’ بھی کہا جا رہا ہے۔ یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ ایمان اسماعیل یعنی ایمانوی ہیں۔ کیا یہ نام آپ کے لیے نیا نیا ہے ؟ تو آپ بھی جان لیجئے کہ ایمانوی کون ہیں؟
ہدایتکار ہنو راگھاپوڈی نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ایمان اسماعیل یعنی ایمانوی کو موقع دینے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد وہ سرخیوں میں آگئیں۔ فلم کا آغاز گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں ایک شاندار پوجا تقریب کے ساتھ کیا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کا نام ‘فوجی’ ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم ایک تاریخی ڈرامہ ہے جو سبھاش چندر بوس کے دور پر مرکوز ہے۔ جب لوگوں نے پربھاس کے ساتھ ایک نیا چہرہ دیکھا تو وہ یہ جاننے کی کوشش کرنے لگے کہ وہ کون ہیں۔ ایمان اسماعیل دہلی کی ایک ڈانسر اور کوریوگرافر ہیں، جن کے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالوورس ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے 1.8 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 7 لاکھ فالوورز ہیں۔ یہ نئی اداکارہ ایک کنٹینٹ کریٹر بھی ہیں، جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس ریلز کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔فری پریس جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق 20 اکتوبر 1995 کو پیدا ہوئی ایمان کا تعلق کراچی سے ہے،ایمان اسماعیل دہلی میں پیدا ہوئی ایمانوی آٹھ سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ کیلیفورنیا چلی گئی تھیں۔ لوگ ایمان کو ایمانوی کے نام سے جانتے ہیں۔ ایمانوی اسماعیل کا پورا نام ایمان اقبال اسماعیل ہے،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز الیاس قریشی کی ہدایت کاری میں بنی ایک شاٹ فلم ‘بیئنگ سارہ’ سے کیا تھا۔ سال 2023 میں ‘اینیمی’ کے گانے ‘تم تم’ پر ان کا ڈانس ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیلا ۔ انہوں نے اپنے ویڈیوز کے لیے بہت سے مشہور کنٹینٹ کرئیٹرس کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ ان کی تعلیم کی بات کریں تو انہوں نے ایم بی اے کیا ہےانہوں نے ایم بی اے کرنے کے بعد اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا۔ سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 913K فالوورز ہیں۔ وہیں یوٹیوب پر ان کے 1.85 ملین سبسکرائبرز ہیں،سال 2024 کے آغاز میں ڈانسر ایشانی پٹیل سے بات کرتے ہوئے ایمانوی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی ڈانس کی تربیت نہیں لی۔ جو کچھ سیکھا ہے، دیکھ کر سیکھا ہے،انہوں نے کہا تھا کہ بچپن سے ہی میری ماں نے مجھے ریکھا، مادھوری دیکشت، وجینتی مالا جیسی سدا بہار اور خوبصورت اداکارائیں دکھائی ہیں۔ ماں کہتی تھیں کہ اس کے ایکسپریشنز دیکھو، وہ کیسے چلتی ہیں۔ میں نے انہیں دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ہے
