Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ایشوریا رائے کو ایوارڈ ملنے پر بیٹی کی خوشی نے دل جیت لیے

دبئی(شوبز ڈیسک)سابقہ مس ورلڈ اور بالی وڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے تاہم وہ ساؤتھ انڈین فلموں میں اپنی کارکردگی سے خوب دھوم مچارہی ہیں۔

حال ہی میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز (SIIMA) 2024 کا تازہ ترین ایڈیشن دبئی میں منعقد ہوا جس میں اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو ‘بیسٹ ایکٹریس اِن لیڈنگ رول‘ (کرٹکس) کا ایوارڈ دیاگیا۔

ایشوریا کو ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازنے کے دوران آڈیئنس میں بیٹھی ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

والدہ کو ملنے والے ایوارڈ پر خوشی سے نہال آرادھیا، چہرے پر مسکراہٹ پھیلائے والدہ کی کامیابی کو اپنے موبائل فون کے کیمرا سے ریکارڈ کررہی تھیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کا کہنا تھا کہ ‘اپنی بیٹی کے ہمراہ ہر جگہ پہنچنے والی اداکارہ ایشواریا رائے ڈیزرو تو یہ کرتیں تھیں کہ اس موقع پر ان کے شوہر ابھیشیک بچن ان کے ساتھ ہوں لیکن کوئی بات نہیں، اداکارہ کو بیٹی کی صورت میں بہترین ساتھی مل گیا ہے‘۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘آرادھیا اپنی والدہ کی کامیابی پر کس قدر خوش نظر آرہی ہے، یہ تصویر دیکھ کر دل خوش ہوگیا‘۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ بالی ووڈ کی اِس دلکش جوڑی کے تعلق میں دراڑ آچکی ہے۔
مزیدپڑھیں:موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

یہ بھی پڑھیں