کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر ہٹ ڈرامہ ،،کبھی میں کبھی تم،، کے کردار فہدمصطفیٰ اور ‘عدیل میں سے لڑکیوں کا حقیقی زندگی میں انتخاب موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔
مذکورہ ڈراما ‘پاکستان میں گھر گھر دیکھا جا رہا ہے ۔کچھ ناظرین ‘مصطفیٰ، اور ‘شرجینا کو سر آنکھوں پر بٹھاتے اور ‘عدیل اور ‘رباب کو نفرت کی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔
’کبھی میں کبھی تم‘ کی کُل اقساط کتنی؟ راز فاش ہوگیا
ٹی آر پیز چارٹ میں اپنا مقام بنانے والا ڈرامہ ان دنوں اپنی منفرد اسٹوری لائن کے سبب پاکستان میں بے حد مقبول ہے ۔ خواتین کیا مرد بھی اس ڈرامے کو شوق سے دیکھ رہے ہیں۔
ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کا کردار ‘مصطفی نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے دل میں جگہ بناتا نظر آیا جو کام چور ہے اور شادی کے وقت اس کی کوئی نوکری بھی نہیں تھی۔وہ اہلیہ کی چھوٹی چھوٹی باتوں میں اسکا خیال رکھنے لگا ہے اور جب اس نے شرجینا کے حق میں آواز اٹھائی تو تمام لڑکیاں مصطفیٰ پر واری صدقے ہونے لگیں۔
مزید پڑھیں:ملک میں 2 فیصد لوگ مزے کر رہے ہیں: محمود خان اچکزئی
