ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ ترپتی دمری نے اپنے لائف پارٹنر کی خوبیاں بتادیں۔
فلم انیمل کے بعد نیشل کرش کا سہرا اپنے سر سجانے والی اداکارہ ترپتی دمری نے حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم ’کبھی ہاں کبھی نا’ میں کنگ خان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ہونے والے شوہر کی خوبیاں بتادیں۔
ترپتی کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی کا ساتھی بھی شاہ رخ خان جیسے کردار والا ہو۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں ترپتی نے رشتوں اور رومانس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں فلموں جیسی رومانوی ہوں اسی لیے یہ فلم ’کبھی ہاں کبھی نا’ میری پسندیدہ فلم ہے کیونکہ اس میں دکھائی گئی محبت ’بہت خالص‘ ہے۔
انہوں نے فلم میں کنگ خان سے متاثر ہوتے ہوئے اپنے لائف پارٹنر میں ہونے والے خوبیاں بیان کی اور مزید بتایا کہ ’وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں کوئی ایسا شخص ہو جو شاہ رخ خان کے کردار جیسا ہو، جو انہوں نے اس فلم ’میں ادا کیا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ’ہر شخص میں کچھ نہ کچھ خامیاں ضرور ہوتی ہیں، مجھ میں بھی خامیاں ہیں لیکن اہم یہ ہے کہ آپ انہیں کیسے نظرانداز کرتے ہیں۔’
اداکارہ کے مطابق ’میرے خیال میں ایک رشتے میں سمجھوتہ بہت ضروری ہےجہاں آپ اپنے ساتھی کی ایک خامی کو نظرانداز کر سکیں کیونکہ اس شخص میں 100 اچھی باتیں بھی ہیں اور اگر آپ اچھی باتوں پر توجہ دیتے ہیں تو یہی اہم ہے۔‘
یاد رہے کہ اداکارہ ترپتی دمری نے سال 2017 میں فلم ‘پوسٹر بوائز’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا جس کے انہوں نے 2018 کی رومانوی فلم ‘لیلا مجنوں’ میں ’لیلا‘ کا کردار ادا کیا۔
بعدازاں 2020 میں ترپتی دمری نیٹ فلکس کی مقبول فلم ’بُلبُل‘ اور 2022 کی فلم ’قلا‘ کے بعد فلم ‘انیمل’ میں رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی کردار نبھاتی نظر آئیں اور فلم میں شامل نازیبا سین ان کو راتوں رات شہرت دلواگیا۔
اور پھر ابتدائی طور پر انڈسٹری کے بارے میں کم معلومات کے باوجود،30 سالہ ترپتی دمری جو کہ اترکھنڈ کے گڑھوال سے تعلق رکھتی ہیں وہ دیکھتے ہی دیکھتے اپنے کیریئر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
مزیدپڑھیں :گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر، لاکھوں روپے بچانے کا موقع

