Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

ہانیہ عامر کی کینیڈا کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

ٹورنٹو(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے کینیڈا میں مقیم اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دے دی۔

ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں اور اکثر بھارتی سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے بھی دکھتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے سال 2016 میں فلم ’جانان‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر ڈراما انڈسٹری میں ’تتلی‘ سے ڈیبیو دیا جس کے بعد وہ یکے بعد دیگرے ایسے ڈرامے کرتی چلی گئیں جو انکی مقبولیت میں حیران کن اضافے کی وجہ بن گئے۔

ہانیہ عامر کے مقبولیت کے آسمان چھونے والے ڈراموں میں ’میرے ہمسفر‘ ، ’ عشقیہ‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ شامل ہیں۔

ہانیہ عامر کی شہرت صرف پاکستان اور بھارت ہی تک محدود نہیں بلکہ عالمی ہوچکی ہے جسکا اندازہ انکے حال ہی میں بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے لندن کانسرٹ میں اسٹیج پر بلائے جانے سے لگایا جاسکتا ہے۔

برطانیہ اور امریکا میں اپنی بڑھتی فین فالوئنگ کو دیکھ کر ہانیہ عامر نے کینیڈا میں مقیم فینز کو ایک سرپرائز دے دیا ہے۔

ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ نومبر میں کینیڈا میں میٹ ایڈ گریٹ منعقد کرنے والی ہیں۔

ہانیہ عامر نے بتایا کہ ’وہ 6 سے 15 نومبر تک کینیڈ آرہی ہوں اور میں کس تاریخ کو کس جگہ میٹ اینڈ گریٹ کرونگی اس کی تفصیلات کیپشن میں ہے‘۔

کیپشن کے مطابق ہانیہ عامر 7 نومبر مونٹریال، 8 نومبر مسی ساگا، 9 نومبر برلنگٹن اور 10 نومبر کو مرکھم میں ہونگی۔
مزیدپڑھیں :کرینہ کپور بھی فہد مصطفیٰ کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند؟

یہ بھی پڑھیں