Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

اداکارہ کومل عزیز کیلئے شہزاد حکیم کا پروپوزل

لودھراں(نیوز ڈیسک)مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد حکیم لوہاپاڑ نے دانیہ شاہ کے بعد اب پاکستانی اداکارہ کومل عزیز کو دلہن بنانے کے خواب سجالیے۔

حال ہی میں اداکارہ کومل عزیز نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے ہونے والے ہمسفر کی خوبیاں بیان کیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ ایک ایسے شخص سے شادی کریں گی جو انکے لیے ہر طرح کا خطرہ مول لے سکے جبکہ اداکارہ کا ایک انٹرویو میں یہ کہنا تھا کہ وہ خود سے زیادہ کمانے والے اور کامیاب شخص سے شادی کریں گی تاکہ ان کی شادی کامیاب ہو۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی سوچ ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ان سے زیادہ پڑھا لکھا، کامیاب، کاروباری ہو، ان سے زیادہ روحانی اور شخصی طور پر بہتر ہو، کیوں کہ اگر وہ ان سے تمام باتوں میں کم ہوگا تو شاید وہ ان کی اس طرح عزت نہ کرپائیں گی، جس طرح شوہر کی عزت کی جانی چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لازمی ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر اچھے پیسے کماتا ہو، انہیں پرتعیش چیزیں خرید کر دینے کی طاقت رکھتا ہو، انہیں برانڈڈ پرس نہ بھی دلائے تو کوئی بات نہیں لیکن اچھی کمائی کرتا ہو۔

کومل عزیز سے شادی اور ان تمام ڈیمانڈس کو پورا کرنےکیلئے جہاں ہر لڑکا سو بار سوچے گا وہیں دانیہ شاہ کے شوہر شہزاد حکیم لوہاپاڑ نے سرعام اداکارہ کو شادی کیلئے پروپوز کردیا۔

پہلے ہی چار بار شادی کے لڈو کھانے کے باوجود سر پر مزید سہرے سجانے کا جنون رکھنے والے شہزاد حکیم لوہا پاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں پاکستانی اداکارہ کومل عزیز کو شادی کی آفر کرتے سنا گیا۔

ویڈیو میں شہزاد حکیم کا کہنا تھا کہ،’کومل اگر خطرہ مول لینے والے شخص سے شادی کریں گی تو یہ نوکر حاضر ہے کومل کیا تم مجھے انڈیا کے بارڈر بھیج دوگی، یا کہوگی کہ بم باندھ کر خود کو دھماکے سے اڑا دو، تم جو کہوگی میں کروں گا’۔

شہزاد نے کومل کی تصویر جو چومتے ہوئے انکی تعریف کی اور کہا کہ یہ کتنی خوبصورت ہے اس میں کوئی شک نہیں اور لگے ہاتھوں اداکارہ کو آئی لو یو کہتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا’۔

شہزاد حکیم کا کہنا تھا کہ ،’میرا خیال بالکل ٹھیک ہے، ماشا اللہ میں نے پہلے ہی چار شادیاں کی ہیں جبکہ چوتھی بیوی دانیہ شاہ سب سے زیادہ خوبصورت ہے ہاں پہلے والی بیویاں بھی ٹھیک ہیں لیکن ایک بیوی چلی گئی ہے، اس لیے اس ایک بیوی کی کمی پوری کرنے کیلئے میں جگہ بنا لوں گا اور کومل کو کہو کہ مجھے رابطہ کرلے’۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی دانیہ شاہ کے شوہر شہزاد حکیم لوہا پاڑ پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے۔

صارفین کا کہنا تھا یہ صرف اور صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے پاکستانی اداکاراؤں کو نشانہ بناتے ہیں انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہزاد نے اداکارہ حبا بخاری سے متعلق بھی دعویٰ کیا تھا کہ حبا نے حمل ٹہہرانے کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں