فیصل آباد(نیوز ڈیسک) سٹیج کی مقبول اداکارہ سوہا علی خان فائرنگ کے دوران زخمی ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اداکارہ پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ فیصل آباد کے تھانہ جھنگ بازار کی حدود میں واقع ایک مقامی تھیٹر میں رات گئے پرفارمنس سے واپس آ رہی تھیں۔
موٹر سائیکل سواروں نے راجباہ روڈ پر سوہا علی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اداکارہ کو گولی لگی جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اداکارہ کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی ہے اور اداکارہ پر بندوق کے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

