Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

حبا بخاری کےخواتین کو منفرد مشورے

کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ حبا بخاری نے اپنی طرح حاملہ خواتین کو اپنا خیال رکھنے کی دلچسپ تجاویز دیتے ہوئے انہیں سجنے سنورنے کے مشورے دے دیے۔حبا بخاری نے حال ہی میں شوہر آرز احمد کے ہمراہ ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ پریگننسی فوٹو شوٹ بھی کروایا، جس پر بعض صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

فوٹوشوٹ میں حبا بخاری نے سرخ رنگ کا مکمل لباس پہن رکھا ہے جب کہ ان کے بے بی بمپ لباس میں چھپا ہوا دکھائی دیتا ہے۔فوٹوشوٹ کے دوران اداکارہ شوہر کے ہمراہ بھی رومانوی انداز میں دکھائی دیتی ہیں جب کہ انہوں نے گزشتہ ماہ ستمبر میں لندن میں ہونے والے ہم ایوارڈز کی بے بی بمپ کی تصاویر بھی شیئر کیں،جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے بی بمپ کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانے اور لباس پر تنقید کے بعد انہوں نے اپنی طرح حاملہ خواتین کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں اپنا خیال رکھنے کی منفرد تجاویز دیں۔

اداکارہ نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ دوران حمل اچھے کپڑے پہنے سمیت بالوں میں کنگھی بھی کیا کریں۔اداکارہ کی جانب سے حاملہ خواتین کو دی گئی تجاویز پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے رد عمل دیا اور لکھا کہ وہ پہلے خود اچھا لباس پہنیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حبا بخاری کو بے بی بمپ کے ہمراہ لندن میں ہم ایوارڈز میں شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔حبا بخاری نے گزشتہ ماہ اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے چند ماہ تک حمل کی بات کو خفیہ رکھا۔

مادھوری کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جو پورا نہ ہوا: عدنان ٹیپو کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں