Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

جب سلمان خان کے پاس شرٹ خریدنے کے پیسے بھی نہیں تھے

ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے سب سے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک اداکار کے طور پر کامیاب ہیں تو دوسری جانب مالی طور پر بھی وہ بہت زیادہ خوشحال ہیں۔

سلمان خان کو ان کے والد سلیم خان کی جانب سے فلم انڈسٹری میں آنے کی سپورٹ حاصل رہی۔ 27 دسمبر 1965 کو پیدا ہونے سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 میں فلم ‘بیوی ہو تو ایسی’ سے کیا۔

ان کو اپنے کیرئیر کا پہلا بریک تھرو فلم ‘میں نے پیار کیا’ کے ذریعے ملا۔ اس فلم نے بالی وڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ سلمان خان کو اس فلم کے ذریعے جو شہرت نصیب ہوئی وہ آج تک برقرار ہے۔

سلمان خان نے 1990 کی دہائی میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ‘ساجن’، ‘ہم آپ کے ہیں کون’ ، ‘کرن ارجن’ ، ‘ہم دل دے چکے صنم’، ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔

وہ‘انداز اپنا اپنا’ فلم میں ایک مزاحیہ کردار میں نظر آئے۔ فلم باکس آفس پر تو ناکام ٹھہری لیکن آج بھی ناظرین ٹی وی کے چینل تبدیل کرتے ہوئے یہ فلم لگی دیکھ لیں تو فورا اس فلم کو دیکھنا شروع کردیتے ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان اور عامر خان کی کیمسٹری اور ان کی برجستہ کامیڈی نے لوگوں کو خوب قہقے لگانے پر مجبور کیا۔

لیکن جس سلمان خان کو آج ہم جانتے ہیں وہ شروع سے ایسے نہیں تھے۔ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ان پریشانیوں میں وہ پیسے کی تنگی کا بھی شکار تھے۔

2022 میں آئیفا فلم ایوارڈز کے اسٹیج پر انہوں نے اپنی زندگی پر ایک ایسا واقعہ سنایا جس پر وہاں موجود ہر شخص حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔

ایوارڈ شو کے میزبان رتیش دیش مکھ نے جب ان سے زندگی کا دلچسپ واقعہ سننے کی فرمائش کی تو سلمان خان نے بتایا کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں جب ان کے پاس پیسوں کی تنگی ہوا کرتی تھی تو وہ ایک دن اداکار سنیل شیٹھی کی گارمنٹس شاپ پر گئے تھے۔

وہاں میں نے ایک شرٹ دیکھی جو دیکھنے میں بہت خوبصورت لیکن خریدنے میں بہت مہنگی تھی۔ وہ اس کو افورڈ کرنے کے قابل نہیں تھے۔

سنیل شیٹھی نے میرے جذبات کو بھانپ لیا اور مجھے وہ شرٹ گفٹ کردی۔ شو کے دوران سلمان خان نم آنکھوں کے ساتھ سنیل شیٹھی کے بیٹے آہان شیٹھی کے پاس گئے جو وہاں قریب ہی موجود تھے۔ آہان اپنی سیٹ سے اٹھے اور سلمان خان کو گلے لگالیا۔

ایوارڈ شو میں موجود ہر شخص اس لمحے کو غور سے دیکھ رہا تھا اور حیران تھا کہ سلمان خان کے اوپر ایسے حالات بھی گزرے ہیں۔ جبکہ سلمان خان کے مداح سنیل شیٹھی کی تعریف کیے بنا بھی نہ رہ سکے جنہوں نے برے وقت میں سلمان خان کا ساتھ نبھایا۔

سلمان خان ان دنوں پھر برے وقتوں کا شکار ہیں۔ لیکن اس بار وہ مالی لحاظ سے نہیں بلکہ قتل کی دھمکیوں کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔

لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل تو رہی ہیں لیکن سلمان خان پھر بھی بگ باس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

سلمان خان کے مداح ان کی حفاظت کے لیے کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
مزیدپڑھیں :لوگوں کو بلیک میل کرکے ووٹ لینا،یہ عمل درست نہیں،بل پاس ہوا تو یہ جمہوریت پر دھبہ ہوگا،علی ظفر

یہ بھی پڑھیں