ممبئی (شوبز ڈیسک) ملیالم ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیویا سری دھر نے حال ہی میں 49 سالہ اداکار اور موٹیویشنل اسپیکر کرس وینوگوپال سے شادی کر لی ہے۔ 38 سالہ دیویا اور کرس کی شادی کی تقریب 30 اکتوبر کو گروویور مندر میں قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں سادگی سے منعقد ہوئی۔ شادی کے بعد، اس جوڑے کی مندر کے باہر ہاتھ پکڑے چلنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
دیویا کی یہ دوسری شادی ہے، اور ان کی پہلی شادی سے دو بچے ہیں جنہوں نے اس موقع پر شرکت بھی کی۔ دیویا نے بتایا کہ انہوں نے شادی سے پہلے اپنے بچوں کی رائے بھی معلوم کی تھی، اور ان کی بیٹی نے انہیں خوشی سے اس نئے رشتے کے لیے رضامندی دی۔ شادی کے دوران کرس کی خاص شخصیت، لمبی سفید داڑھی اور بابا جیسا انداز دیکھ کر مداحوں نے دلچسپی ظاہر کی، جبکہ کچھ لوگوں نے 11 سال کے عمر کے فرق پر دیویا کو ٹرول بھی کیا۔
دیویا اور کرس کی پہلی ملاقات ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر ہوئی تھی، اور بعد ازاں دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ دیویا نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں لگا کہ کرس شاید ان سے مذاق کر رہے ہیں، لیکن بعد میں انہیں کرس کی سنجیدگی کا اندازہ ہوا۔ دیویا نے اپنے نئے رشتے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک نیا باب ہے، اور وہ خوش ہیں کہ انہیں ایک ایسا ساتھی ملا جو انہیں اور ان کے بچوں کو قبول کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے دوسابق وزرائے اعظم کو طلب کرلیا
