Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مناہل ملک کی مقبولیت میں حیرت انگیز اضافہ

کراچی(شوبز ڈیسک)ان دنوں بھارت میں پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ حالیہ طور پر وائرل ہونے والی ان کی نازیبا ویڈیو ہے۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق بھارتی ریاستوں جیسے اتر پردیش، بہار، چندی گڑھ، مغربی بنگال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مناہل ملک کی ویڈیوز کی تلاش میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر اس وقت یہ رجحان مزید بڑھا جب ان کی ایک ویڈیو، جس میں وہ مشہور گانے ‘ماموشی’ پر رقص کر رہی تھیں، انسٹاگرام پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں مناہل کا آسمانی جینز، بلیک ٹاپ اور بلیک شیڈز میں منفرد انداز بھارتی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ اس ویڈیو کو اب تک 4.2 ملین سے زائد لائکس اور کمنٹس مل چکے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ’پاکستانی ایچ ڈی ویڈیو‘ اور ’پاکستانی وائرل ایم ایم ایس‘ جیسے الفاظ کو بڑے پیمانے پر سرچ کیا۔

مناہل ملک کی شہرت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ان کی اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کی ایک نجی ویڈیو کا لیک ہونا بھی ہے، جو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس ویڈیو نے کئی لوگوں کو تقسیم کردیا۔ کچھ نے اسے مناہل کا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا، جبکہ دیگر نے یہ دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے جعلی طور پر بنائی گئی تھی تاکہ ان کی بدنامی کی جائے۔

اس تنازعے کے بعد پاکستانی اداکارہ مشی خان نے مناہل ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ اس ویڈیو کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس تمام معاملے کے بعد مناہل ملک نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:اہم خبر، 19 نومبر سے 22 نومبر تک کون کون سے راستے بند؟ پلان جاری

یہ بھی پڑھیں