Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

کٹ بولنے کے بعد بھی وہ مجھے کس کرتا رہا‘، مشہور اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا مسئلہ ایک سنجیدہ اور متنازعہ موضوع بن چکا ہے۔ کئی اداکارائیں اس حوالے سے اپنے تلخ تجربات شیئر کر چکی ہیں، جس پر عوامی سطح پر غصہ اور تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ اب اداکارہ سیانی گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران ایک ساتھی اداکار نے ان کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیا۔

سیانی گپتا نے ‘ریڈیو نشہ’ کے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کے دوران، جب ڈائریکٹر نے ‘کٹ’ کہا تو بھی ان کے ساتھی اداکار نے انہیں کس کرنا بند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگ انٹیمیٹ سین کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، اور یہ سلوک بالکل غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا رویہ کسی بھی اداکار کے لیے قابلِ قبول نہیں ہونا چاہیے۔

سیانی نے ایک اور واقعہ بھی سنایا، جس میں فلم ‘فور مور شاٹس پلیز’ کے پہلے سیزن کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں وہ کافی غیر آرام دہ ہو گئیں۔ ان کے مطابق، یہ تجربات ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا حصہ تھے لیکن ان کا سامنا کرنا اور ان کے بارے میں بات کرنا ضروری ہے تاکہ ان مسائل پر روشنی ڈالی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس، ملزم بیرون ملک فرار کی کوشش کرتے گرفتار

یہ بھی پڑھیں