Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سویرا ندیم کے گھر سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ انتقال کرگئیں۔اداکارہ سویرا ندیم نےسوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنےمداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہےکہ ہماری زندگی کی خوشی اور فخر، میری والدہ اس دنیا کو چھوڑ کر دوسرے بہترین جہاں رخصت ہو گئیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جس سے بھی وہ اپنی زندگی میں ملیں وہ ہر شخص ان سے بہت محبت کرتا تھا اور اُنہیں یاد کرتا تھا، اُنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ ملکہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

سرکاری ملازمین کی چھانٹیاں کرنے کا فیصلہ،کون سے محکمے شامل؟بری خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں