نئی دہلی (نیوزڈیسک)معروف بھارتی اداکار عامر خان کو ایک بڑے خطرے کاسامںا ہے۔ ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں واقع ان کا رہائشی مکان منہدم ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق، عامر خان جس عمارت میں رہتے ہیں، وہ 24 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔
ان میں سے 9 اپارٹمنٹس عامر خان کی ملکیت ہیں۔ تاہم، عمارت کے 40 سال پرانے اسٹرکچر کی وجہ سے بھارتی حکومت نے اسے منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پہلے عمارت کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیا جائے گا، اور اس کے بعد یہاں دوبارہ تعمیرات کی جائیں گی۔
عامر خان اس وقت اپنی نئی فلم ”ستارے زمین پر“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو کہ پوسٹ پروڈکشن کے مراحل سے گزرنے کے بعد اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے، سابق وفاقی وزیر کا انکشاف
