Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

عائزہ خان کو ایکٹنگ سیکھنے کی ضرورت پڑ گئی، اسکول میں داخلہ لے لیا

لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز کی مشہور اور جانی پہچانی اداکارہ عائزہ خان نے لندن کے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں ایڈمشن لے لیا ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر عائزہ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ حیرت انگیز خوش خبری شیئر کی ہے کہ وہ لندن میں ایکٹنگ اسکول کی کلاسز لے رہی ہیں جو انکا ابتدا سے ہی دیرینہ خواب رہا ہے۔

انہوں نے اس خبر کے ساتھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔ تصاویر سے ان کی گرمجوشی اور خوشی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی بچپن سے یہ خواہش رہی ہے کہ وہ یہاں ایکٹنگ کی تعلیم حاصل کریں اوراب اپنے والدین کی مدد سے سے ان کی یہ خواہش پایہ تکمیل کو پہنچنے جارہی ہے۔مداح اور سوشل میڈیا صارفین عائزہ کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے انہیں مزید کامیابیوں کی دعائیں دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 14.4 ملین فالوورز ہیں۔ ”پیارے افضل“ ”میرے پاس تم ہو“ اور ”جان جہاں“ جیسے ہٹ ڈراموں می ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔اداکارہ نے 17 سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ وہ اداکار دانش تیمور کی اہلیہ ہیں اوران کے دو بچے ہیں۔

عمران خان کی درخواست منظور، ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی پیشی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

یہ بھی پڑھیں