Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے مزاحیہ ویڈیو شل میڈیا پر وائرل

عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔

گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک مزاحیہ ویڈیو جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)


ویڈیو میں عاطف سڑک کنارے ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ بیٹھے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ’ کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔اس ویڈیو پر عاطف اسلم نے اپنا گایا ہوا مشہور گانا ‘تیرے بن میں یوں کیسے جیا’ لگایا۔اس کے علاوہ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اس ویلنٹائن کے موقع پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ‘کسی اور سے شادی نہیں کروں گی کا ٹرینڈ پہلے سے ہی وائرل تھا جس پر گلوکار نے ویڈیو بنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔عاطف اسلم کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں