Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سونالی بیندرے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی محبت سے متعلق سوال پر مسکرا کر جواب گول کر گئے۔ ماضی میں بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کے پاکستانی کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب اختر سے تعلقات کی افواہیں سامنے آچکی ہیں جس کی تردید دونوں کرکٹرز کی جانب سے بارہا کی جاتی رہی ہے۔

تاہم 2 ماہ قبل آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ جشن کراچی اور 17ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوران میزبان نے شاہد آفریدی سے سونالی بیندرے سے متعلق سوال کیاکہ ’ہم سنتے آئے ہیں کہ سونالی بیندرے شاہد آفریدی پر بہت مرتی ہے اس میں کتنی سچائی ہے؟میزبان کے سوال پر شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے ذو معنی جواب دیا کہ’ آپ جانتے ہیں کہ میں نانا بن چکا ہوں لہٰذا اس سوال کو ڈیلیٹ کردیں کیوں کہ اب ہم بڑے ہوگئے ہیں‘ ۔

کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیں