Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کم عمر اداکارہ عینا آصف کی بھی مبینہ ویڈیو آگئی، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)عید کے دنوں میں مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کے بعد اب کم عمر اداکارہ عینا آصف بھی ویڈیو لیک کا نشانہ بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی، کئی افراد نے اس ویڈیو کو حقیقی سمجھ کر اداکارہ پر تنقید کی، جبکہ کچھ صارفین نے اسے جعلی اور ایڈٹ شدہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے بارے میں بحث جاری ہے، لیکن یہ اہم ہے کہ عینا آصف کی ٹیم نے اس کلپ کی تصدیق نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس امکان کی نشاندہی کی ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہوسکتی ہے، خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے ذریعے ویژولز میں ردوبدل اور مصنوعی طور پر حقیقت کے قریب مواد تخلیق کرنے کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

آج کے ڈیجیٹل دور میں فیک ویڈیوز اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے غلط معلومات پھیلائی جا سکتی ہیں، اس لیے کسی بھی وائرل مواد پر بغیر تصدیق یقین کرنا مناسب نہیں۔

عینا آصف کا کیریئر

عینا آصف 2008 میں پیدا ہوئیں اور اس وقت میٹرک کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ ماڈل کیا اور کئی مشہور برانڈز کے ٹی وی کمرشلز میں کام کیا۔

انہوں نے 2021 میں ڈرامہ سیریل ”پہلی سی محبت“ میں حمنا کا کردار ادا کرتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے بعد، 2022 میں ”ہم تم“ میں ملیحہ اور ”پنجرہ“ میں عبیر کا کردار نبھایا۔

2023 میں، وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ ”مایی ری“ میں قرۃ العین (انی) حبیب کے مرکزی کردار میں نظر آئیں، جس سے انہیں بے حد شہرت ملی۔

100 سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے سینیئر بھارتی اداکار انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں