Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، کبھی بھارت پر الزام نہیں لگایا:سلمان خان

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کے پاکستان کے حق میں بولنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سلمان خان کی یہ پرانی ویڈیو ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جب بھارت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کر رہا ہے بھارت کے پاک سرزمین کیخلاف آپریشن سندور کا پاک آرمی نے آپریشن بنیان المرصوص سے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر معاہدہ ہوگیا ہے۔

اس ویڈیو میں سلمان خان دہشتگردی کے الزامات پر پاکستان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال ان کے کنٹرول میں نہیں، لہٰذا کسی واقعے کے فوراً بعد ایک دوسرے پر الزام لگانا مناسب نہیں۔


مزیدپڑھیں:“وہ آئے،مارا ، چلتے بنے اور ہم دیکھتے رہ گئے” تیجسوی پراکاش نے پاکستانی شاہینوں کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے اپنا دکھڑا سنا دیا

یہ بھی پڑھیں