Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز انڈسٹری چھوڑ کر کون سے ملک جانے کا سوچ رہے ہیں؟

لاہور(شوبز ڈیسک)عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو نامور ستارے ہیں جو ہر نئے پراجیکٹ کے ساتھ وہ مزید کامیابی کے منازل طے کرتے جارہے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور اسکرین پر موجودگی سے سامعین کو مسحور کیا ہے۔

حال ہی میں عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی اسکرین سے غائب ہو کر سوئٹرز لینڈ جانا چاہتی ہیں۔

اداکارہ سے حال ہی میں سوال کیا گیا تھا کہ اگر انھیں سب کچھ چھوڑ کر اپنی کسی من چاہی جگہ بھاگنے کا موقع دیا جائے تو وہ کون سی جگہ ہوگی اور کیوں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایک دن آئے گا جب میں اور دانش ٹی وی اسکرینز اور سوشل میڈیا سے غائب ہو جائیں گے اور ہم دونوں سوئٹزر لینڈ چلے جائیں گے‘۔

عائزہ خان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ وہ ایسی بات نہ کہیں۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اللہ کرے وہ دن کبھی نہ آئے۔ جبکہ کئی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاستدانوں کو بولتے ہیں لیکن اداکار بھی یہی کام کر رہے ہیں۔ سارہ نامی صارف نے کہا کہ ’کماؤ پاکستان سے اور سیٹل باہر ہو جاؤ‘۔

واضح رہے کہ مشہور اداکار 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور وہ 2 پیارے بچوں حورین اور ریحان کے والدین ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا پر بھی خاصے فالورز ہیں، عائزہ خان کے 14 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور دانش تیمور کے 8 ملین سے زیادہ مداح ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں